کراچی (زمونگ سوات آن لائن نیوز) ڈی جی سندھ رینجرز اے آرئی نیوز کے دفتر پہنچ گئے۔ تفصیلات کیمطابق کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مشتعل ارکان نے نیوز چینل کے میں گھس کر نعرے بازی اور توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اے آر وائی نیوز چینل کے دفتر میں پہنچ گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی جی سندھ رینجرز نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہو گا۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں سے حساب لیں گے اور کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
Discussion about this post