کالام(زمونگ سوات ڈاٹ کام) پین سکول مٹلتان میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد، تقریب میں وی سی یوتھ کونسلر عبدالغفور ، صحافی قاری بلال ،سکول پرنسپل گل نواز ، جے آئی یوتھ وی سی مٹلتان کے سیکرٹری اطلاعات فضل الرحمان ملنگ ، وارث عظمت خیل سمیت دیگر نے شرکت کی ، تقریب میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کی گئی ، سکول بچوں سے خطاب کرتے ہوئے وی سی یوتھ کونسلر عبدالغفور نے کہا کہ پین سکول کے انتطامیہ خراج تحسین کے مستحق ہیں جو علاقے میں علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہا کہ بچے دل لگا کر تعلیم حاصل کریں ، دنیا میں وہی قومیں کامیابی حاصل کرتی ہیں جو تعلیم پر توجہ دیتی ہیں آج کے بچے کل کے معمار ہیں اس لئے اساتذہ اور والدین ان بچوں کی بہترین دینی و اخلاقی تربیت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں ۔
Discussion about this post