ADVERTISEMENT
کانجو (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات ، کانجو شا ہی آباد میں درخت گر نے کی وجہ سے گیارہ ہزار وولٹ بجلی لا ئن ٹو ٹنے سے علا قے کی لوگوں کو مشکلا ت کا سا منا ۔گزشتہ روز سوات ائر پورٹ سے منسلک علا قے کانجو شاہی آبا د میں تیز با رش اور آندھی کی وجہ سے گیار ہ ہزار وولٹ کی مین بجلی لا ئن پر دخت گر نے سے علا قے میں تاریکی چھا گئی، واضح رہے کہ اس لائن کے قریب درختوں کی موجودگی سے علاقہ مکین ایک مستقل عذاب میں مبتلا ہیں اور اس خرابی کو دور کرنے میں اکثر ہفتے لگتے ہیں جس پر علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا حکام اس مین ٹرانسمیشن لائن کے قریب سے درختوں کو ہٹانے کا انتظام کرے تاکہ لوگوں کو درپیش مسئلہ حل ہوسکے۔
Discussion about this post