مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سیدو ہسپتال میں ڈاکٹروں کے ناروا روئیے کے خلاف مینگورہ کے عوام نے سیدو ہسپتال کے باہر مظاہر ہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے ڈاکٹروں کے رویئے کو درست کرنے اورحاضری یقنی بنانے کا مطالبہ کیا، تفصلات کے مطابق مینگورہ کے عوام نے ضلعی ممبران راحت علی اور نثار خان، امیر زیب شہریار اور دیگر ضلعی کونسلروں کی قیادت میں سیدو ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہر کیا اور کہا کہ سیدو ہسپتالوں کے حالت ڈاکٹروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،انہوں نے ڈاکٹروں کے غیر مناسب روئیے کے وجہ مریضوں کی رشتہ دار ذہنی کوفت سے دوچار ہے ،انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیدو ہسپتال میں ڈاکٹروں کے غیر مناسب روئیے کا نوٹس لیں اور اڈکٹروں کی ہسپتال میں حاضری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں ، مظاہرین نے سیدو روڈ کو ایک گھنٹہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کیا تھا ، اس موقع پر ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم نے مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کے غیر مناسب رویئے اور حاضری کے حوالے سے ہسپتال کے بالا حکام سے رابطہ کرونگا اور ڈیوٹی نہ کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی ہوگی جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوئے ۔
Discussion about this post