سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں ہیلتھ کوآرڈی نیشن کونسل نے 24 گھنٹے میں ڈپٹی کمشنر سوات کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا،ڈاکٹروں نے ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کے ڈاکٹرفضل ربانی کو ڈی سی کے سکواڈ کی جانب سے مبینہ طور پر زدوکوب کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈی سی آفس تک مارچ کیا جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، نرسنگ سٹاف اور کلاس فور کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈی سی کے ظلم کے خلاف نعرے لگائے اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور مقررین نے واقعے کی مذمت کی اور ڈی سی سوات کے تبادلے کا مطالبہ کیا،مظاہرے کی قیادت پی ڈی اے سوات کے صدرعبدالواسع نے کررہے تھے، بعد ازاں سیدو میڈیکل کالج کے ہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی ناظم اعلیٰ محمد علی شاہ، ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم بھی موقع پر پہنچ گئے ،اور ڈاکٹروں سے خطاب کیا ، اجلاس سے پی ڈی اے سوات کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع، ہیلتھ کوآرڈینیشن کونسل کے صدر ڈاکٹر گلشن حسین، پی ڈی اے سوات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آفتاب،ینگ ڈاکٹرز کے صدر ڈاکٹر کریم، پیرامیڈیکل سٹاف کے صدر میاں گل علیم اور محمد ایاز، نرسنگ سٹاف کے صدر بہار علی اور کلاس فورز کے صدر مصطفی خان نے خطاب کیا. انہوں نے بھرپور انداز میں واقع کی شدید مذمت کی اور ڈی سی سوات کے تبادلے کا مطالبہ کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج یوم سیاہ منایا جائے گا اور مطالبہ کے حل نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
Discussion about this post