سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) یونیورسٹی آف سوات سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزفارق شہید کیمپس میں یونیورسٹی کا ایکیسواں سینڈیکیٹ اجلاس زیرصدارت وائس چانسلر ڈاکٹر جہان بخت منعقد ہوا جس میں مختلف نوعیت کے اُمور زیربحث لائے گئے ۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے لئے تیارکردہ ڈرافٹ سٹیٹیوٹ پرسیرحاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں طلباء وطالبات کومیرٹ کی بنیاد پر داخلہ دینے کے لئے ہائیرایجوکیشن کی نئے نظام کی تیاری تک ویٹیج فارمولہ پرتمام ممبران نے اتفاق کااظہارکیاتاہم تب تک یونیورسٹی کسی بیرونی ادارے کے زریعے داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا تقرر نہیں کیاجائیگا۔ اجلاس میں شانگلہ کیمپس کے لئے مقررسرچ کمیٹی کی سفارشات بھی زیربحث لائے گئے جس پریونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ممبران کوآگاہ کرتے ہوئے بتایاکے عنقریب شانگلہ میں کیمپس کا اجراء کیاجائیگا۔ اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلرنے اجلاس میں شریک ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے سیکشن آفیسر اسد جان ، رجسٹرار یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹر حسن شیر،حفظ الرحمٰن ایم ڈی فرنٹیئرایجوکیشن فاؤنڈیشن اوردوسرے شرکاء کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ممبران کا یونیورسٹی کے ساتھ تعاؤن اسی طرح جاری رہیگا ۔
Discussion about this post