مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) قومی وطن پارٹی پی کے84کے سابق چئرمین نصر اللہ خان ناصر نے مٹہ سوات چپریال میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پختونوں کی حقوق کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم یقینی پختونوں کے سرزمین پر حقیقی امن اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں جو پختونوں کی سب سے اولین مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں امن نہ ہو وہاں ترقی اور خوشحالی نہیں ہوتی اور آج جن خاندانوں نے قومی وطن پارٹی پراعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ ہمیں امید ہے کہ ان کی شمولیت آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے قیادت پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی وطن پارٹی میں اپنے خاندانوں سمیت شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔تقریب میں صبیح اللہ ولد محمد اسرائیل‘وقارالملک ولد اظہر الملک‘شکیل احمد ولد محمد ادریس‘سیف اللہ ولد عبداللہ‘عبد القادر ولد ابراہیم‘عزیز احمد ولد محمد معظم‘شمس الاسلام ولد احمد سعید‘سیف اللہ ولد محمد اسرائیل‘محمد اسرائیل ولد محمد معظم‘ممتاز احمد ولد اسماعیل‘سلمان الملک ولد اظہر الملک‘معاز الملک ولد اظہر الملک‘محمد انس ولد حکم روان‘عبد المنان ولد بہادر خان‘عبد الرحمان ولد شرافت علی‘اعجاز احمد ولد محمد ادریس ‘عابد خان ولد محمد ساجد‘زکریا ولد محمد آمین اور دیگر نے اپنے خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور نصراللہ خان کے قیادت میں پارٹی کیلئے جدوجہد کرنے کا عہد کیا ۔
Discussion about this post