سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) ممبر تحصیل کونسل شاہد علی خان نے اکرم محلہ میں چھ سو بیس فٹ لمبی گلی کوچے کے ترقیاتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی حالت زندگی بہتر بنانے پر خرچ کیا جائے گا۔اس گلی کوچے اکرم محلہ میں راستے کا نام ونشان نہیں تھا بچوں کو سکول اور عورتوں اور بھوڑوں کوراستے پر آنے جانے سے شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔ شاہد علی خان نے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے عملی قدم اٹھایا اور ثابت کیا کہ وہ نئی نسل کے مستقبل کے بارے میں کتنے مخلص ہیں اور اکرم محلہ کے گلی کوچے کو روڈ جیسے تعمیر کیا۔ ممبر تحصیل کونسل شاہد علی خان نے مزید کہاکہ یونین کونسل شاہدرہ نویکلے کو سوات میں ماڈل یونین کونسل بنانا میرا مشن ہے یونین کونسل شاہدرہ نویکلے میں جیتنے بھی ترقیاتی کام جاری ہے وہ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں جس سے عوام تبدیلی خود محسوس کر رہے ہیں عوام کیساتھ منتخب عوامی نمائندے ہر ویلج کونسل میں ترقیاتی کاموں پر نظررکھے۔تاکہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو سکے اور اس میں کرپشن نہ ہوں تعیراتی کاموں میں معیار پر سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں اور غلط میٹڑیل استعمال کرنے والوں کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں کی جائے گی۔انھو ں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی حالت زندگی بہتر بنانے پر خرچ کیا جائے گا۔اس میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر یوتھ کونسلر سہیل ،ویلج کونسلر احمد علی،پی ٹی ائی وارڈ صدر آمن خان کے علاوہ علاقے کے مشران اور پی ٹی ائی کے ورکرز کسیر تعداد میں شریک تھے
Discussion about this post