سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں ڈپٹی کمشنر عاطف رحمن اور ڈاکٹروں کے مابین مذکرات کامیا ب ہوگئے ، ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ، مذکرات میں ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کلیدی کردار ادا کیا ، مذکرات ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ کے دفتر میں ہوئے ، اس موقع پر ضلع ناظم محمد علی شاہ کے علاوہ ضلع نائب ناطم عبدالجبار خان ، ڈپٹی کمشنر سوات عاطف الرحمن ، ڈی پی اہو سوات محمد سلیم مروت ، ایم پی اے فضل حکیم خان ، سینئر صحافی رشید اقبال اور ڈاکٹروں کی جانب سے پی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آفتاب ، ڈاکٹر گلشن حسین ، پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کے صدر میاں گل علیم ، کلاس فور کے صدر مصطفیٰ خان اور نرسنگ ایسو سی ایشن کے صدر بہا ر علی شریک ہوئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈاکٹروں کے مابین ہونے والی غلط فہمی کو دور کیا گیا اور ڈی سی سوات اور ڈاکٹر کو گلے مل کر تمام اختلافات دور کردیئے ، ڈاکٹروں نے اس موقع پر جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور ضلع ناظم سوات اور ڈی سی سوات کا شکریہ ادا کیا ، ڈپٹی کمشنر سوات نے اس موقع پر کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام اداروں میں ہم اہنگی ہوں کیونکہ اداروں کے مابین تصادم نتائج برآمد نہیں ہوتے ، یاد رہے کہ ڈی سی سوات کے سکواڈ کی جانب سے مبینہ طور پر ایک ڈاکٹر ربانی کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تھا جس پر ڈاکٹروں نے احتجاج شروع کیا تھا ۔
Discussion about this post