سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ہڑتال اور احتجاج نے 13سالہ بچی کی جان لے لی ، بچی کے والد اور رشتہ داروں نے ہسپتال کے سامنے مصروف ترین شاہراہ پر بچی کی میت رکھ کر روڈ کو بند کرکے شدید احتجاج کیا ، جاں بحق ہونیوالے بچی صدیقہ کے والد معراج سکنہ اشورن کالام نے احتجاج کے دوران میڈیا کو بتایا کہ تین دن پہلے ان کی بچی کے پیٹ میں درد تھا جس کی وجہ سے ہم بچی کو سیدو شریف ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کو داخل کرایا اور بعد میں ڈاکٹروں نے ڈپٹی کمشنر کے خلاف ہڑتال اور احتجاج شروع کیا جس کی وجہ سے ان کی بچی کا آپریشن نہ ہوسکا جس کی وجہ سے بدھ کی شام ان کی بچی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا ، ہسپتال کے سامنے احتجاج کی وجہ سے سیدو شریف مینگورہ سوات کی اہم ترین شاہراہ پر بد ترین ٹریفک جام رہا ، ضلع ناظم سوات اور دیگر سرکاری حکام نے بچی کے والد اور رشتہ داروں سے دو گھنٹے مذکرات کئے جس کے بعد انوہں نے میت سڑک سے اٹھا کر احتجاج ختم کیا ۔
Discussion about this post