مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) ضلع کونسل سوات میں مالی سال 2016-17کا بجٹ اجلاس، اپوزیشن اورہم خیال گروپ کے اراکین نے بجٹ پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے اجلاس سے واک اؤٹ کرلیا ،طویل مذاکرات کی ناکامی کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر بجٹ منظور نہ ہوسکا جس کے بعد بجٹ اجلاس منگل تک ملتوی کردیا گیا،ہم خیال گروپ اوراے این پی کے اراکین نے تحفظات کے ازالے تک کو نسل سے بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا، ضلع کونسل سوات کا اجلاس زیر صدارت ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان منعقد ہوا ، جس میں ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ کے علاوہ اپوزیشن لیڈر احمد خان اور مردوخواتین ممبران نے شرکت کی ،بجٹ پر بحث کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر احمد خان نے شدید تحفظات کرتے ہوئے بجٹ کے بیشتر تقسیم کار کو مسترد کردیا اور شدید احتجاج کیا ،ہم خیال گرو پ کے نمائندے ثناء اللہ فاروقی نے بھی بجٹ اور ضلع ناظم سوات کے روئے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کونسل اجلاس سے واک اؤٹ کرگئے ،پی ٹی آئی کے اراکین نے بھی ان کے ساتھ مل کر واک اؤٹ کیا ،حکومتی اراکین اور ہم خیال گروپ کے مابین طویل مذاکرات ہوئے تاہم بے نتیجہ ختم ہونے پر کورم پورا نہ ہوا تو اجلاس منگل تک ملتوی کردیا گیا اور اب بجٹ پر بحث اور منظوری کے لئے اجلاس منگل کے روز ہوگا ،ممبران نے کمیٹیوں ، فنڈز کے خلاف استعمال ، کونسل میں عزت نہ ملنے اورکمیٹیوں سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو نکالنے سمیت دیگر مطالبات پیش کردئے ہیں ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے بھی واک اوٹ کرنے والے اراکین سے مذاکرات کئے لیکن انہیں بھی کامیابی حاصل نہ ہوسکی ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post