بٹ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام )وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ سوات موٹروئے کی تعمیر سے پورے پاکستان کو فائدہ ہو گا اور موٹر وے کی تعمیر پر 35ارب روپے خرچ ہونگے اور منصوبے کو پندرہ ماہ مین مکمل کیا جائیگا موٹر وے منصوبہ خیبر پختونخوا کا پہلا بڑ ا منصوبہ ہیں اگر عید تک مرکزنے بجلی کی پیداوار ہمارے حوالے نہ کیا تو عوامی طاقت سے زبردستی پپسکو کو بند کردینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات موٹر وے کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تھانہ ملاکنڈ ایجنسی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ نواز شریف پنجاب میں موٹر وے بنا رہے ہیں اور باقی صوبوں کو نظرانداز کر رہے ہیں انہوں نے کہ نواز شریف نے سوات میں موٹر وئے بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر پرویز خٹک نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جلدی کرو موٹر وے بناوے و رنہ ہم موٹروے بنا کر دیکھا ینگے انہوں نے مذید کہا کہ صوبے میں بدترین بجلی لوڈشینڈنگ ہیں اور بجلی نہ ہونے کے برابر ہیں مگر پہلوان انجےئنر امیر مقام لوگوں میں ٹراسفرمر ر تقسیم کررہے ہیں جو عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام ہسپتالوں کی حالت بہتر بنایا اور ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سینکڑوں ڈاکٹر بھرتی کیے جسے عوام کو صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کا خاتمہ ہو گا جبکہ صوبائی حکومت18 لاکھ غریب اورنادار افراد میں صحت کارڈ تقسیم کرینگے انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری محکمے میں کوپشن کی نشاندہی کرنے والے شخص کو کرپشن کی رقم میں 30فیصد رقم انعام کے طور پر دیا جائیگا
Discussion about this post