سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) خیبر پختونخواہ کے وزیر کھیل ‘ثقافت‘میوزیم اور امورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے صوبہ کا تقدیر بدلنے کا پختہ عزم کررکھا ہے اور اس مقصد کے اصول کیلئے تما م دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کو صرف عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہی استعمال میں لانا چاہئے صرف بلند وبالا عمارتیں یا سڑکوں کے تعمیر سے ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں بلکہ ہر فرد کو اس کی بنیادی حقوق اور انصاف فراہم کرنے سے ہی کوئی بھی معاشرہ یا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ان خیالا کا اظہار انہوں نے موضوع سمبٹ مٹہ سوات میں دو آبنوشی ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ یہ دونوں ٹیوب ویل دوکروڑ روپے کے لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں اور اسی سے تقریباً10ہزار گھرانے پینے کے صاف پانی سے مستفید ہوں گے اور یہ علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ موجودہ صوبائی حکومت نے پورا کردیا۔محمود خان نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبے عوامی مفاد میں نہیں بلکہ ذاتی مفاد کے حصول اور مخصوص لوگوں کو نوازنے کیلئے منظور کئے جاتے تھے۔جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہیں۔مگر ہماری حکومت کسی فرد یا افراد کو خوش کرنے کے بجائے عوامی مفاد کو مقدم کررکھا جاتا ہے اور ترقیاتی منصوبے خالص میرٹ اور ضرورت کے بنیاد پر مکمل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مسائل حل کرنااور علاقے کے ترقی کیلئے کام کرنااحسان نہیں بلکہ یہ عوام کا حق ہے اور انہیں یہ حق دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ کئے گئے تبدیلی کے وعدوں میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے اور حکومت اور اسکی مشینری کو براہ راست عوام کے سامنے جوابدھ بنادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور میرٹ کا بالادستی پی ٹی آئی کی پہنچان ہے۔ محمود خان نے کہا کہ ماضی کی حکمرانوں کی طرح ہم نے قومی خزانے کو شیر مادر نہیں سمجھا بلکہ قومی امانت کے طور پر اس کے نگہبان ہیں اسکی ایک ایک پائی کا صحیح استعمال یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور سفارش کلچر جس نے ہمارے نظام کو کھوکھلا کردیا ہے کا خاتمہ ہمارے لئے ایک چیلنج تھا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے قیادت میں جس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائی ہے۔قبل ازیں صوبائی وزیر محمود خان نے تختی کی نقاب کشائی کرکے دو ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔
Discussion about this post