مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) گزشتہ روز حیات ریسٹورنٹ ہال میں پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماہمایون خان اور نورعالم خان آپر سوات کے صدارتی امیدواروں کا انتخا ب کرنے پہنچ گئے۔اس موقع پر ہمایون خان ‘نورعالم خان اورفریدون خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کے خاندان نے اس قوم کے خاطر اپنے خون بہائے اور ان کی آواز بلند کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ کھلے عام سیاست کررہے ہیں یہ حق انکو بھٹو نے دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ غریب اور مالدار کی فرق پی پی پی نے ختم کی ۔انہوں نے عوام کیلئے پاسپورٹ بناکر باہر بھیجا وہ غریب لوگ آج مالداروں کے برابر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑک‘روڈ ‘کالجز عوام کے حقوق ہیں وہ ان کو ضرور ملے گا لیکن پاکستانی عوام کو روزگار کی ضرورت ہے۔تقریب میں پی پی پی کے جیالوں نے ہمایون خان کی تقریر میں شدید نعرہ بازی کی۔جس کے باعث ہمایون خان نے اپنا تقریر چھوڑ کر باہر چلے گئے ۔ہال سے باہر بھی شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور صدارتی عہدے کا انتخاب مکمل نہ ہوسکا۔صوبائی رہنماؤں روبینہ خالد‘ہمایون خان اور نور عالم خان نے صدارت اور جنرل سیکرٹری کیلئے نام مانگ لئے اور فیصلہ ارگنائزنگ کمیٹی پر چھوڑ دیا۔پیپلز پارٹی آپر سوات کے صدارت کیلئے انورزمان خان‘شاہی خان‘سعداللہ خان اور نجیب اللہ انجم نے نام دئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے سرفراز خان پائندہ خیل‘سید اکبر خان اوریاسر چارباغ نے اپنے نام پیش کردئے۔
Discussion about this post