سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخوا کے امیر سابق سینیٹرمولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ ملک کوبحرانی کیفیت سے نکالنے اور امریکی تسلط سے آزادکرانے کے لئے علماء کاساتھ دینا ناگزیر ہے ، تبدیلی کے علمبرداروں نے ملک میں فحاشی کلچر کو متعارف کرایا ہے ، بعض لوگ پاکستان میں مادرپدر آزاد ی کیلئے کوشش کررہے ہیں قدرتی وسائل سے مالامال ملک میں آج بھی ملک غربت کے لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، ہم پر حکمرانی کرنے والے اسلام کے شدبد سے ناواقف ہیں حکمران امریکی مفادات کے لئے سرگرم عمل ہے گزشتہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو ملنے والی مینڈیٹ عوامی نہیں بلکہ ہوائی مینڈیٹ تھی ، وہ گزشتہ روز سوات کے علاقہ تلیگرام میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے اہم خاندانوں کے سرکردہ افراد سید داؤ د شاہ ، فضل واحد وجملہ خاندان ، سید سلطان محمود وجملہ خاندان ، آفرین جملہ خاندان ، نعیم اللہ (جملہ خاندان) فضل اکبر جملہ خاندان ، محمد جاوید وجملہ خاندان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا ، اجتماع سے جے یوآئی سوات کے امیر قاری محمود جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد قائمقام تحصیل ناظم فضل حمید خان ، اعجاز خان ، مولانا رفیع اللہ ، مولانا روزی خان ، ہلال احمد دانش جے یوآئی کے سینئر نائب امیر ثناء اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کو حقیقی معنوں میں غیر کے تسلط سے آزاد کرانا مقصود ہے تو عوام کو جے یوآئی کاساتھ دینا ہوگا ، جے یوآئی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Discussion about this post