کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)گذشتہ روز مدسہ تحفیظ القرآن اللہ اکبر مسجد توتانوبانڈئی میں ختم القرآن کی بابرکت تقریب منعقد ہوئی جس میں گاؤں توتانوبانڈئی سے تعلق رکھنے والے دس خوش نصیب بچوں مروا دختر عثمان علی،خنصہ دختر عبدالکبیر،سلمان ولد محمد فرید،صدیق اللہ ولد میاں خان،ابرار احمد ولد نادر خان،ولی خان ولد عنایت الرحمن،حسنین ولد احمد خان،جواد ولد عمر زیب،عرفان اللہ ولد محمد سلیم اور عابد علی ولد دوست محمد خان نے قاری محمد ادریس طلحہ کے زیر سایہ ختم القرآن کی سعادت حاصل کرلی اس بابرکت تقریب کے مہمان خصوصی نجیب اللہ خان تھے جبکہ مفتی ثناء اللہ ،مفتی فضل غفار،مولانا محمد زبیر،مولانا سیف اللہ،مولانا عطاء اللہ،مولانا انعام اللہ سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بچوں نے سریلی آوازوں میں حمد باری تعالی اور نعت شریف کے نذرانے پیش کرکے پروگرام کو چار چاند لگا دئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قرآن تمام علوم کا سرچشمہ ہے جبکہ دین و دنیا کی کامیابی علم کے حصول میں مضمر ہے انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو دینی علوم سے روشناس کراکر معاشرے کے لئے مفید افراد تیار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ نیک اور صالح اولاد والدین کا قیمتی سرمایہ اور صدقہ جاریہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج کے یہ بچے کل ملک کی بھاگ ڈور سنبھالیں گے اگر ملک پر صالح لوگوں کی اقتدار ہوگی تو کوئی طاغوتی قوت پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتا آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر نے بچوں میں تحائف اور انعامات تقسیم کئے۔
Discussion about this post