بشام (رپورٹ: عرفان اللہ خان) 72میگاواٹ خان خواڑ ڈیم کی فنی خرا بی ایک سال بعد دور ،خان خواڑ ڈیم کی پیدواری صلا حیت 72میگاواٹ سے74میگاواٹ کر دی گئی ، طویل عرصہ بند رہنے والے خان خواڑ ڈیم کی بجلی کل سے دو بارہ سسٹم میں شامل کر دی گئی ، خان خواڑ ڈیم 24گھنٹوں کے دوران 36کروڑوں روپے اور سا لا نہ آمدنی 64ارب روپے دیتی ہے، ان خیالات کا اظہار چیف انجینئر تھری ایچ ایچ پی واپڈا بشام حاجی محمد خان اور ایکسین جی ایم ہا ئیڈل آمین خلیل نے کیا، انہوں نے کہا کہ 72میگاواٹ خان خواڑ ڈیم گزشتہ ایک سال سے فنی خرا بی کے باعث بند پڑ ا تھا فنی خرا بی کو دور کر نے کیلئے تمام انجینئر وں ، ٹیکنیکل ٹیموں نے بڑی کوشش کئے اور آج اللہ تعالی کی فضل و کرم سے دو بارہ 72میگاواٹ خان خواڑ ڈیم سے پیدواری صلا حیت شروع ہو گئی ہے، جبکہ انجینئر وں کی تیکنیکی مہارت اور محنت سے آج ہم نے 72میگاواٹ سے 74میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے، انہوں نے کہا کہ 72میگاواٹ خان خواڑ ڈیم سے 24گھنٹوں کے دوران حکومت اور واپڈا کو 36کروڑ روپے اور سالا نہ 64ارب روپے کی آمد نی ہو رہی ہے جو کہ ملک کی تر قی کیلئے نیک شگون ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہا ئیڈل منصوبوں سے انتہا ئی کم ریٹ پر بجلی پیدا ہو تی ہے اور یہ منصو بے طویل مدت منصو بے ہو تے ہیں جس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچتے ہیں
Discussion about this post