بٹ خیلہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام نہادصوبائی حکومت میں”ریموٹ کنٹرول وزیراعلیٰ” اصطلاح تو متعارف ہوگئی ہے،ریمورٹ کنٹرول کبھی اسدعمرآپریٹ کرتے ہیں توکبھی جہانگیرترین۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مقابلے میں عشروعشیر منصوبوں کے افتتاح پرعمران خان کے کھلاڑی ایک ماہ تک دھمال ڈالتے ہیں،دشنام طرازی،الزام تراشی،زبانی جمع خرچ اورکنٹینرکے سیاست کوعوام نے ردکردیاہے اب خیبرپختونخواکے عوام کوکوئی دھوکہ نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کے دوراقتدارسے قبل ڈیزل اورپٹرول کے قیمتوں کاموازنہ کیاجائے،معاشی استحکام اوروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی کاوشوں سے زرمبادلہ کے ذخائر پاکستان کی تاریخ میں بلندترین مقام پرپہنچ گئے ہیں،دہشت گردی کی عفریت کاخاتمہ اوراقتصادی راہداری جیسے منصوبے موجودہ وفاقی حکومت کے مرہون منت ہیں مگرخان صاحب کوباغ میں کانٹے نظرآتے ہیں پھول نہیں۔ان خیالات اظہار انہوں نے تھانہ،ملاکنڈمیں ایک پروقارجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے تھانہ میں نادرادفترکے قیام ،سوئی اوربجلی کے منصوبوں سمیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے دوبارہ سروے کابھی اعلان کیاجن سے اہلیان تھانہ کے تمام مستحق افرادکی مالی معاونت کی جائیگی۔اس موقع پرممبرسابق صوبائی اسمبلی کے بھتیجے و سابق تحصیل ناظم جمال خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کااعلان کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت نے ملاکنڈڈویژن میں100ارب روپے سے زائدکے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جن میں بعض پرکام جاری ہے جبکہ بعض منصوبوں پرجلدہی کام کاآغازہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں ایماندار افسروں کیساتھ جوکیاجارہاہے اس سے سب واقف ہیں خدارامیرٹ اورانصاف کے نام نہاددعووں سے اب گریزکیاجائے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی آگئی ہے صوبہ گوعمران گوکے فلک بوس نعروں سے گونج رہاہے،خان صاحب کان کھول کرسن لو۔
Discussion about this post