کالام(قاری بلال سے)کالام کے مقامی صحافی عوامی مسائل اُجاگر کرنے کے لئے یکجا ،کالام پریس کلب اورکالام یونین آف جرنلسٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ، رحمت دین صدیق پریس کلب اورحمید کالامی یونین آف جرنلسٹس کے صدر منتخب جبکہ ڈاکٹر عبدالودود پرست اعلیٰ ہونگے، کالام پریس کلب کی دیگر کابینہ میں ایچ ایم کالامی جنرل سیکرٹری، قاری بلال وائس چیئرمین ، منور اسلام طارق جائنٹ سیکرٹری ، شیرنواب کالامی سیکرٹری اطلاعات ، عبدالوہاب فنانس سیکرٹری جبکہ فضل غنی کو کالام پریس کلب کا آفس سیکرٹری چن لیا گیا ، یونین آف جرنلسٹس کابینہ میں عبدالعزیز کالامی جنرل سیکرٹری ، ابرار احمد سنیئر نائب صدر، ظاہر خان ربانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، عبدالوہاب جائنٹ سیکرٹری جبکہ محمد روشن کو آفس سیکرٹری مقرر کیا گیا ، تمام ذمہ داران نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا کر عوامی مسائل کی حل اور اتحاد و اتفاق کا عزم کیا ۔
Discussion about this post