بٹ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)مالاکنڈ ایجنسی کے علاقہ ظلم کوٹ کے قومی راستے میں کھڑے بجلی کھمبے کو زبردستی ہٹانے کے لئے لیویز کی بھاری نفری پہنچنے سے گاؤں کے خواتین ، بچے ، بوڑھے اور جوان گھروں سے نکل آئیں خواتین اور سکول کے بچوں نے بجلی کھمبے کو حصار میں لے کر لیوی فورس کو ہٹانے سے منع کردیا مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ اور لیوی فورس کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ڈی سی کے تبادلے کا مطالبہ کردیاتفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ظلم کوٹ میں بجلی پول کو ہٹانے کے لئے لیوی فورس کی بھاری نفری صوبیدار میجر گل روز کی قیادت میں پہنچ گئی جہاں گاؤں کے سینکڑوں افراد گھروں سے نکل آکر شدید احتجاج کیا بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امن کمیٹی کے مشران نیک عمل ، اختر محمد، بخت زمان، پی ٹی آئی ظلم کوٹ کے صدر وحید گل ، جنرل سیکرٹری آمیر افضل خان ، نائب ناظم ویلیج کونسل فضل آمین ،جنرل کونسلران عبدالغفار ،آمیر زیب،خان فراز،عیسیٰ خان اور دیگر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ خائستہ رحمن نے مقامی بااثر افراد(خوانین) سے بھاری رقم لے کر قوم کے خلاف یکطرفہ کاروائی شروع کی ہے گذشتہ روز علاقے کے چار مشران کو گرفتار کرکے تین ایم پی او کے تحت جیل میں ڈالا جبکہ لیوی فورس کے ذریعے آئے روز گرفتاری ، پرچے کاٹنے اور دہشت گردوں میں نام ڈالنے پر قوم کو ڈرایا جارہاہے مقامی خوانین کے ساتھ مل کر علاقہ کے درجنوں بچوں کو سکولوں سے نکالا اور لوگوں پر روزگار کے دروازے بند کردئیے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں اور مقامی جرگوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر نے بااثر افراد کی ایماء پرغیر قانونی مارشل لاء لگادیا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں گذشتہ آٹھ سو سالوں سے قوم خٹک،سواتی،مزید خیل،ملا خیل،مایاراور مشکی خیل قوم آباد ہے اور یہ جائیدادیں ہماری ملکیت ہے لیکن کچھ عرصہ سے ڈی سی نے مذکورہ افراد کی ایماء پر ہمارا جینا حرام کردیاہے بوگس رپورٹوں کے ذریعے ڈی سی صوبائی حکومت کو بھی گمراہ کررہاہے ہم موٹروے کے خلاف نہیں بلکہ اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں ڈی سی قوموں کو لڑانے سے باز رہیں انہوں نے مقامی ایم پی اے ، ایم این اے ،کمشنر مالاکنڈ ڈویژن، کرنل مالاکنڈ فورٹ، آپریشنل انچارج میجر جنرل سوات،چیف سیکرٹری،گورنر، چیف جسٹس ،آرمی چیف ،وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ڈی سی مالاکنڈکے خلاف تحقیقات کرکے انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ڈی سی کی یکطرفہ کاروائی اور انہیں فوری طور پر تبدیل نہ کیا گیا تو مین مالاکنڈ روڈ پر نکل کر شدید احتجاج کریں گے ۔
Discussion about this post