مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) تحصیل کونسل بابوزئی کا اجلاس زیر صدارت فضل حمید خان منعقد ہوا ، اجلاس میں خواتین اور مرد ممبران نے مسائل کے انبار لگادئیے ، پانی کی قلت ، صفائی کی ابتر صورتحال ، منشیات کے خاتمے کیلئے اقدامات ، اجلاسوں کی کاروائی سے ممبران کو اگلے اجلاس میں آگاہ کرنے سمیت دیگر مسائل ایوان میں پیش کئے گئے ، اسپیکر تحصیل کونسل حاجی محمد انور کی اجازت سے ممبران یوسف علی خان ، محمد اقبال کاکاجی ، شاہد علی خان ، زاہد خان ، گلزاری لعل ، داکٹر خالد محمود ، بخت منیر خان ، خاتون کونسلر نجمہ ، بونیرے خان ، اختر علی خان ، علی محمد خان ، اور دیگر نے مسائل پر بحث کی ، اس موقع پر ٹی ایم او مینگورہ خضر حیات شاہ ، ایکسئین عمران ہلال ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر اختر ایوب بھی موجود تھے ، تحصیل ناظم فضل حمید خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا کے آنے سے قبل مختلف شعبہ جات میں اصلاحات کریں گے ، جناز گاہ کے چوکیدار اور کوارٹر کی تحقیقات کی جائیگی ، ان کا کہنا تھا کہ میں خود رات گئے ٹیوب ویلوں کا معائنہ کرتا ہوں جہاں پر مشکلات ہو ازالہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں ، گزشتہ اجلاس کی کاروائی سے ممبران کو آگاہ کردیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور مسائل کے حل کیلئے مشترکہ طور پر کام کریں گے ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں پاک آرمی ، پولیس کے ساتھ مشترکہ یکم ستمبر سے 7ستمبر تک ٹریفک آگاہی مہم چلائی جائیگی جس سے ٹریفک رش میں بہتری آئیگی ۔
Discussion about this post