ADVERTISEMENT
مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)مخبر کے اطلاع پر مٹہ سوات پولیس ایس ایچ او بخت ذادہ خان نے اپنے پولیس ٹیم کے ہمراہ گاؤں شوخدڑہ میں عبد الغنی ولد محمد غنی کے گھر پر چھاپہ مارکرملزم کے قبضے سے665لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح ایک اور چھاپے کے دوران پانچ مقدمات میں ملوث ملزم لعل ذادہ ولد بخت ذادہ سکنہ خریڑئی سے431گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او مٹہ بخت ذادہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے مٹہ سوات سے جرائم کے خاتمے کا عہد کیا ہے ۔انشاء اللہ چند دنوں میں مذید جرائم پیشہ افراد میڈیا کے سامنے لائیں گے۔بخت ذادہ خان نے کہاکہ تحصیل مٹہ کے عوام جرائم کے روک تھام میں پولیس کا مدد کریں تاکہ شریف لوگوں کا زندگی امن سے رہے۔
Discussion about this post