ADVERTISEMENT
مدین ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مدین کے علاقہ گھڑئی کلے میں دیور نے معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے اپنی بھابھی کو قتل کردیا ، پولیس کے مطابق ملازم رحمت ذادہ کا گھر میں اپنی بھابھی 32سالہ مسماۃ روشن نیا زہ زوجہ جعفر سے کسی بات پر تکرار ہوئی جس پر طیش میں آکر انہوں نے اپنی بھابھی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا ۔
Discussion about this post