کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) کبل واپڈا کی طرف سے صارفین کو بھاری بھاری بل ارسال کرنے کا سلسلہ بدستور جاری صارفین دفتر کے چکر لگانے پر مجبور میٹر ریڈر نجومی بن کر بغیر چیکنگ ریڈنگ لے کر بل ارسال کر دیتے ہیں جس کا پرسان حال کوئی نہیں صارفین کا واپڈا آفس میں فریاد ایکشن لینے کا مطالبہ سٹا ف کی شدید کمی ہے 34ہزار میٹر ہیں جبکہ میٹر ریڈر اہلکاروں کی تعداد صرف 9ہے جس کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلا ت کا سامنا ہے SDOکبل واپڈا کا موقف تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن کبل میں واپڈا کی طرف سے صارفین کو بھاری بھاری رقوم کی بلز ارسال کرنے کا سلسلہ بدستورجاری ہے جس کی وجہ سے صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ میٹر ریڈر بغیر چیکنگ بل ارسال کر کے ہمیں مزید مشکلات میں ڈال رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے کے افسران فوری طور پر ایکشن لے کر ملوث عنا صر کے خلاف انکوائری کر کے کاروائی کی جائے ادھر SDOکبل واپڈا محمد سہیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں سٹاف کی شدید کمی کا سامنا ہے سب ڈویژن کبل میں میٹروں کی تعداد 34ہزار سے زیادہ ہے جبکہ میٹر اہلکاروں کی تعدادصرف 9ہے سٹاف کمی پورا کر کے تمام مسائل حل ہو جائیگی۔
Discussion about this post