سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) ضلع کونسل سوات کے مالی سال 2016-17 کے لئے 7ارب 78کروڑ45لاکھ92ہزار روپے کا بجٹ منظور کردیا گیا ،بجٹ میں تنخواہوں کے لئے 6ارب76کروڑ78لاکھ19ہزار روپے ،ترقیاتی منصوبوں کے لئے 63کروڑ81لاکھ،58ہزار روپے ،غیر تنخواہوں کی مد میں 31کروڑ2ہزار اور ضلع کونسل گرانٹ کے لئے 6کروڑ86لاکھ13ہزار روپے مختص کردئے گئے ہیں ،بجٹ اجلاس جرگہ ہال سیدوشریف میں زیر صدارت ضلع نائب ناظم عبدالجبار کان منعقد ہوا ،اجلاس میں ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے بجٹ منظوری کے لئے پیش کیا ،تو تحریک انصاف کے ممبران نے مخالفت کردی تاہم کونسل کے اکثریتی ممبران نے بجٹ کو منظور کرلیا ،بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر احمد خان اوردیگر کونسلران ارشادخان ،محبوب علی ،فیروزشاہ ایڈوکیٹ ،سیدافضل شاہ ،زاہد علی ،حیات خان ،شاہ ولی خان ،خادم شاہ ،ثمر خان ،طارق خان ،میاں شجاعت علی ،راحت علی خان ،نثار احمد خان ،عاصم اللہ خان ،اکرام اللہ اور جہانگیر خان نے خطاب کیا بیشتر ممبران کونسل نے بجٹ کے حق میں ہاتھ اٹھا کر بجٹ کو کثرت رائے سے منظور کیا جبکہ تحریک انصاف کے ممبران نے بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے ہاتھ نہیں اٹھائے ،ضلع ناظم سوات نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ 2016-17صوبائی حکومت کا تیار کردہ بجٹ ہے اور اس میں ہم کسی قسم کی تبدیلی یا اضافہ نہیں کرسکتے ،اس لئے اس پر تحریک انصاف کی جانب سے اعتراض کرنے کا کوئی جواز نہیں ،اجلاس میں ضلعی محکموں کے افیسران ایکسئن پبلک ہیلتھ میر آدم آفریدی ،ایکسیئن ہائی وے عبدالسلام بھی موجود تھے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post