مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ مولانا عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ دینی مدارس کے طلباء قرآن و سنت کی تعلیم حاصل کر کے ملک وقوم کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ، ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی سے ہی بحرانوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے ، جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکن نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، پاکستان کا مقصد صرف زمین کا ٹکڑا حاصل کرنا نہیں بلکہ اس وطن عزیز میں اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزار نا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں تحفظ نظریہ پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر مولانا فضل سبحان ، جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختونخوا کے منتظم حافظ شمشیر علی شاہد ، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب ، جماعت اسلامی پی کے 85 کے رہنما مولا محمدافضل منصوری ، مفتی سہراب واصل ، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سوات کے منتظم عثمان علی عثمان ، امیر ضلع نصیب روان نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کو ایک دوسرے سے جداکر نا نا ممکن ہے ، دینی مدارس کے طلباء قرآن و سنت کے اسلحہ سے لیس ہوکر وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف خیبر پختونخوا میں 15 لاکھ بچے دینی مدارس میں داخل کئے جن سے جبری مشقت لیا جاتا تھا ، پاکستان اور اسلام کے خلاف مذموم ساز شوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ نے ملک بھر میں تحفظ نظریہ پاکستان مہم کامیابی سے ہمکنار کیا اور ملک بھر میں کنونشن کرکے طلباء اور عوام میں جذبہ حب الوطنی کو بیدار کیا ، انشاء اللہ دینی مدارس کے طلباء ملک کے نظریاتی اور سر حداتی تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post