مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)آل الیکٹرانکس اینڈ جنرل ٹریڈ یونین مینگورہ کے انتخابات مکمل ، صدر یوسف علی ، چیئرمین عنایت اللہ ، سینئر نائب صدر اول عبدالخبیر ، نائب صدر اول خورشید انور ، نائب صدر دوئم منظور احمد ، جنرل سیکرٹری علی روشن ، جائنٹ سیکرٹری عصمت اللہ ، پریس سیکرٹری برکت علی اور فنانس سیکرٹری فواد علی منتخب ہوگئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم تمام معاملات باہمی مشاورت سے حل کرینگے۔تمام مسائل و مشکلات کو دور کرینگے۔ا س نوقع پر تحصیل کونسل کو نسلر اور آل الیکٹرانکس اینڈ جنرل ٹریڈ یونین مینگورہ کے صدر یوسف علی نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔الیکٹرانکس دکانداروں کے جو بھی مسائل و مشکلات ہے دور کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا۔ انہو ں نے کہا کہ جس کی بھی جو مشکلات ہوں ۔یونین کے ساتھ رابطہ کریں۔ یونین کو فعال کرنے کی بھی کوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح دکانداروں کی مشکلات اور مسائل حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کی بعد نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری ہوگی۔ آخر میں نو منتخب عہدیداروں نے الیکٹرانکس کے تمام دکانداروں کا شکریہ ادا کیا۔
Discussion about this post