مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام )محلہ ڈسپنسری رنگ محلہ میں پینے کی پانی کئی دنوں سے غائب ، عوام در در کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور اور دور دور علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہے یونین کونسل رنگ محلہ کے جنرل کونسلر عصمت علی نے اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ محلہ ڈسپنسری رنگ محلہ میں 2ماہ سے پینے کی پانی غائب ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے میں عصمت علی جنرل کونسلر TMAمینگورہ واٹر سپلائی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں میں TMAمینگورہ ، ضلع ناظم ، نائب ناظم اور ایم پی اے فضل حکیم خان سے اپیل کرتا ہوں کہ محلہ ڈسپنسری کے اس مسئلے پر غور کر کے مسئلہ فوراً حل کیا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کرینگے جس کی ذمہ داری ہمارے TMAمینگورہ واٹر سپلائی ، ایم پی اے اور منتخب ناظمین پر ہوگا عصمت علی جنرل کونسلر ایک بار پھر اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ محلہ ڈسپنسری کی پانی کا مسئلہ فوراً حل کیا جائے ۔
Discussion about this post