مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) نائبر ہوڈ کونسل مٹہ سوات سمبٹ کے ناظم سعید احمد خان نے اپنے جنرل کونسلروں بخت احمد خان اور لطیف الرحمان کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول رحیم آباد سمبٹ کی وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ کرام سب سے قابل ہوتے ہیں ۔لیکن سہولیات نہ ہونے کے باعث طلباء کے رزلٹ کمزور آتے ہیں۔انہوں نے سکول کے حاضری رجسٹرڈ چیک کیا اورطلباء سے سوالات کئے۔سکول کے اساتذہ اور طلباء سے انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا رزلٹ بہتر بنانے کے بھرپور کوشش کریں۔انشاء اللہ ہم سکول کے سہولیات کے لئے جدوجہد کریں گے۔ناظم سعید خان نے کہا کہ آپ سکول کے طلباء میں تعلیمی مقابلہ رکھے۔ہم اپنے طرف سے ان کو انعامات اور شیلڈ دیں گے۔سکول میں بہت ذیادہ تعداد اور ٹیچر کمی کے حوالے سے ناظم سعید خان نے جب ای ڈی او محمدی گل سے رابطہ کیا تو انہوں نے دو ٹیچر کی تعیناتی کا وعدہ کیا۔
Discussion about this post