سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات میں پراسرار بیماری سے 2بھائی معذور ہوگئے ،اسی خاندان کے بہن بھائی بھی اسی بیماری سے جاں بحق ہوچکے ہیں ،والد نے جمع پونجی خرچ کی علاج ہوسکا ہے نہ ہی ڈاکٹرتاحال اس مرض کی تشخیص کرچکے ہیں ،حکومت ہمارے ساتھ تشخیص اور علاج میں تعاون کرے ،رحیم آباد کے رہائشی سیکنڈ ائر کے طالب شاہدعلی نے بتا یا کہ اس کے دو بھائی دس سالہ شہباز اور آٹھ سالہ اظہار جب دو سال کے ہوکر باتیں کرنے اور قدم رکھنے لگے تو انہیں شدید جھٹکا لگا اور ہمیشہ کے لئے معذور ہوکر اس وقت دونوں بستر پر پڑے ہیں جبکہ اس سے قبل اس کی ایک بہن اور ایک بھائی اسی مرض سے نو ،نو سال کی عمر میں فوت ہوچکے ہیں، نوجوان نے بتایا کہ اس بیماری کی وجہ سے ان کے دونوں بھائی بولنے اور اٹھنے بیٹھنے سے بھی قاصر ہوگئے ہیں اور ان کے جسم روز بروز کمزور ہوتے جارہے ہیں اس کے والد نے بہت کوشش کی اور ہر ڈاکٹر سے رابطہ کرکے علاج کرایا مگر نہ علاج ہوسکا نہ بیماری کا پتہ لگایا جاسکا اس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کے بھائیوں کے علاج اور تشخیص کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تو اس کے خاندان کی مشکلات کم ہوسکتی ہیں ۔
Discussion about this post