سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )جماعت اسلامی حلقہ خواتین سوات نے یکم ستمبر سے فروغ حجاب مہم کا آغازکردیا، 4ستمبرکو عالمی یوم حجاب ضلع بھرمیں بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ ، اس بات کا فیصلہ حلقہ خواتین سوات کی اجتماع ارکان میں کیا گیا ، اجتماع میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ خدیجہ سعید، سابقہ ایم این اے جمیلہ احمد ، زائدہ کرم ، نائب ناظمین ضلع رابعہ پائندہ، بلندہ باجی ، میڈیا سیل کے انچارج کلثوم وقار سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی ،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خدیجہ سعید نے کہا کہ خواتین عشرہ حجاب کو بھرپور طریقے سے منانے کاا ہتمام کریں، حجاب پاگیزگی اور آزادی کی توانا علامت ہے ، خواتین حجاب کوحکم الٰہی سمجھ کر اختیار کریں ،حجاب تحفظ اور خواتین کا حق ہے ۔
Discussion about this post