مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)مٹہ سوات سجبنڑ کے رہائشی عوام لیاقت علی‘سلطان روم باچا‘طوطی‘رحم باچا‘خان نواب‘جہانگیر باچا‘عالمگیر باچا‘نواب خان‘بہادر ‘اختر علی‘عبدالستار خان نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ مٹہ سوات میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اہلیاں سجبنڑگزشتہ کئی سالوں سے پرامن زندگی گزارہے ہیں۔لیکن چندسال پہلے ہمارے گاؤں کو پردول نامی شخص اپنے گھرانے سمیت کراچی سے یہاں آکر آباد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص کا رویہ پورے گاؤں کے عوام کی ساتھ اچھا نہیں اور انتہائی بداخلاق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی بدکرداری اوربداخلاقی ہمارے بچوں پر برے اثرات ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کو بار بار بداخلاقی سے منع کیالیکن یہ لوگ بد معاشی اور سینہ زوری سے کام لیکرہمارے بات ماننے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم باشندہ گان سجبنڑ مشترکہ طوران لوگوں سے تنگ آکراحتجاج پر مجبور ہوئے اسلئے ہم صوبائی حکومت اور ذمہ دار حکام کواپیل کرتے ہیں کہ ان لوگوں کو یہاں سے پر امن طریقے سے نکالا جائے۔ورنہ بعد میں ہم اہلیاں سجبنڑزبردستی نکالنے پر مجبور ہوں گے۔
Discussion about this post