نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
bisham, nomolood bache ki lash baramad
April 18, 2017
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وادی مالم جبہ سمیت دس سیاحتی مقامات کو سیاحت کے مراکز میں تبدیل کئے جارہے ہیں ،اقتدار میں آئیں تو بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور محنت کشوں کو واپس لائیں گے ،مالم جبہ روڈ کے ٹینڈر حاصل کرنے والے ٹھیکیدار کو غلط کٹائی اور ذیادہ رقم کا مطالبہ کرنے پر ٹھیکدار کو بلیک لسٹ کرکے اب ان کا ٹھیکہ بھی منسوخ کردیا جائے گا،آئندہ ایک ماہ میں اس روڈ کا دوبارہ ٹینڈر کیا جائیگا اور اس روڈ کو معیاری بنایا جائیگا۔ تاکہ سیاح آرام دہ سفر کرکے ملم جبہ کے خوبصورت نظاروں سے محظوظ ہو سکیں، سوات کی وادی مالم جبہ میں چیئر لفٹ کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو مسائل کا سامنا تھا لیکن عمران خان کے ویژن کی وجہ سے ہم نے اُن مسائل پر قابو پالیا ہے، صوبہ میں کرپشن کا راستہ روک کر ریکارڈ قانون سازی کی ہے، صوبے کے دس نئے مقامات پر سیاحتی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاق میں ہماری حکومت آئی، تو دنیا بھر میں پاکستانی محنت کشوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان بلائیں گے اور وہ اپنے ملک میں مزدوری اور سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کے لئے دو ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور پاکستان کی واحد اسکی ریزارٹ ملم جبہ میں ہر سال سنو فیسٹول منعقد کیا جائیگا ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post