سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات بارایسوسی ایشن نے مردان کی ضلعی کچہری میں دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے آج ہفتے کے روز ہڑتال کااعلان کردیا ،ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نسیم گل ایڈوکیٹ کے مطابق بار کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدر حضرت معاذ ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں مردان کی ضلعی کچہری میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،اجلاس میں کے پی کے بار کونسل کی کال پر آج ہفتے کے روزسوات بھر میں ہڑتال کااعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وکلاء آج کسی بھی مقدمے کی پیروی نہیں کریگی نیز مردان کچہری میں شہید ہونے والے وکلاء اور دیگر شہدا کے ایصال ثواب کے لئے آج صبح 11بچے ڈسٹرکٹ بار میں قرآن خوانی بھی کی جائے گی ۔
مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد 55لاکھ لے اڑے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد...
Read more
Discussion about this post