کا نجو ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات،گور نمنٹ پرا ئمر ی سکول شہید با با کانجو کے ٹیچر ذاہد حسین نے پا نچویں جماعت کے طالب کو تشد د کا نشا نہ بنا ڈالا ، کانجو تھا نہ میں رپورٹ درج ۔رپورٹ مطا بق سوات کے علا قہ کانجو میں واقع گور نمنٹ پر ائمر ی سکول کے ٹیچر ذاہد حسین نے پا نچویں جما عت کے طالب علم نعما ن ولد عبد الوہا ب سکنہ کانجو کو کتاب میں گیم کھیلتے ہو ئے پکڑکر تشد د کا نشا نہ بنا ڈالاجس پر عبد الو ہا ب نے کانجو تھا نہ میں ٹیچر ذاہد حسین کے خلاف رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔اس موقع پر بچے کے چچا حبیب الحق نے اخبا ری نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ سر کاری سکو لوں میں بچوں پر تشد د کے روک تھا م میں انتظا میہ ٹھوس اقدا ما ت اٹھا ئے جا ئے۔
Discussion about this post