نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
مردان (زمونگ سوات آن لائن نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کا مسئلہ حل نہ کر کے ہم دہشتگردی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔مردا ن دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ فاٹا کا مسئلہ حل نہ کر کے ہم دہشتگردی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ ملٹری ایکشن کے بعد سیاسی ایکشن کی ضرورت ہے ٗ ملک کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے سیکورٹی فورسز اور خیبرپختونخوا پولیس کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا سکیورٹی ٹائم پر ایکشن نہ لیتی تو کوئٹہ جیسا سانحہ ہو سکتا تھا۔عمران خان نے کہا کہ فاٹاکے مستقبل کا بہترین حل یہ ہے کہ قبائلی علاقہ جات کو خیبر پختونخوامیں ضم کردیاجائے اور اس کے بعد قبائلی علاقہ جات کے عوام کی مرضی اورمشاورت سے نئے قوانین کو نافذ کیاجائے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post