اسلام آباد(آن لائن زمونگ سوات ڈاٹ کام)الطاف حسین کیخلاف کارروائی کرت ہیں تو پھرطاہر القادری؟ محمود خان اچکزئی نے بڑا مطالبہ کردیا،خطرناک پیش گوئی،کہتے ہیں ایک بارپھر جمہوریت کیخلاف صف بندی ہورہی ہے،پشتخواہ ملی عوامی پارٹی کے قائد محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر جمہوریت کیخلاف صف بندی ہو رہی ہے، حکومت کو الطاف حسین کی طرح طاہر القادری کیخلاف بھی کینیڈین حکومت کو خط لکھنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ 20کروڑ عوام کی نمائندہ ہے، وزیراعظم نواز شریف عید کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں، جمہوریت مخالف قوتوں نے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا اور آج ایک بار پھر جمہوریت کیخلاف صف بندی ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پشاور اور مردان میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
Discussion about this post