سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سی ٹی ڈی پولیس سوات نے سیدو شریف میں اہم کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کے 8اہلکاروں کے قاتل شدت پسند کو گرفتار کر لیا ، سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ روپوش پسند امتیاز علی ولد رحیم گل سکنہ ڈوغل چپریال تحصیل مٹہ سیدو شریف میں موجود ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر رپوش شدت پسند کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے منتقل کردیا ، ملزم امتیاز علی نے 2009میں چپریال میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا تھا جس میں آٹھ سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے تھے ، ملزم کے خلاف 16جولائی 2009ء کو تھانہ مٹہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
سوات پولیس نے بیٹی اور بیوی کو قتل کرنیوالے دونو ملزمان کو گرفتار کرلیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس کی کاروائی بیٹی کی قتل میں ملوث باپ بیٹے اور بیوی کے...
Read more
Discussion about this post