مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان کی زیرصدارات میں ہونے والی ڈویژنل پروموشن کمیٹی نے ملاکنڈ ڈویژن کے 82اے ایس آئز اور 21ہیڈ کانسٹیبلان کواگلے عہدے پر ترقی کی منظوری دیدی ،اس حوالے سے ڈویژنل پروموشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی آئی جی اخترحیات خان منعقد ہوا جس میں ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت اور ایس پی ایف آر پی سوات ریاض خان بھی شریک ہوئے ،کمیٹی نے سوات ،بونیر ،شانگلہ ،دیر اپر ،دیر لوئر اور چترال کے 82اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو سب انسپکٹر اور 21ہیڈکانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی ،کمیٹی اجلاس کے دوران تمام پولیس اہلکارپیش ہوئے اور ان کی کارکردگی رپورٹ سمیت دستاویزات چیک کرنے کے بعد ان کی ترقی کی منظوری دیدی گئی ،ترقی کا نوٹیفکشن آئند چند روز میں جاری کیا جائے گا ۔
Discussion about this post