سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے نواحی علاقہ اینگرو ڈھیرئی میں 45سالہ خاتون کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، مقتولہ مسماۃ عذار ازوجہ مطیع الرحمن سکنہ بت کڑہ سیدو شریف کے بیٹے سعید الرحمن نے پولیس کو بتا یا کہ اس کی بھتیجی اسپتال میں زیر علاج تھی ، وہ اپنی مقتولہ ماں کو اسپتال لے کر آیا اور پھر شام کو واپس گھر گیا ، رات کو ان کو ان کی ماں کے قتل کی خبر ملی ، تاہم انہوں نے بتایا کہ ان کی کسی سی دشمنی یا عداوت نہیں ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماں کوسر پر ایک گولی لگی ہے،رحیم آبادپولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
ADVERTISEMENT
Discussion about this post