سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقہ میاں کلے میں پر اسرار بیماری سے بچی اور خاتون جاں بحق جبکہ 8سے زائد افراد متاثر ہوگئے ، محکمہ صحت کے حکام نے متاثرہ علاقے میں امدادی ٹیمیں بھجوا کر مریضوں سے خون کے نمونے حاصل کر لئے ، تحصیل مٹہ کے علاقے میاں کلے (بیاکن ) میں شاہ روان نامی شخص کی چودہ سال کی بیٹی ریاست کو پر اسرار بیماری لاحق ہوئی ، تو اسے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی ، اس سے قبل اسی بیماری سے علاقے کی 23سالہ خاتون مسماۃ شیر بانو زوجہ اول خان بھی مٹہ کے نجی اسپتال میں جاں بحق ہوگئی تھی ، اول خان کے والد نوشاد سمیت محمد آفیسر کا بیٹا اور پانچ بیٹیاں اور علاقے کے دیگر افراد کا بھی اسی مرض کا شکار ہو کر ہوگئے ہیں ، سیدو شریف اسپتال کے ذرائع کے مطابق ریاست کو دماغی ملیریا ہوگیا تھا جس سے اس کی موت واقع ہوئی جبکہ شیر بانو اور دیگر مریضوں کو شدید بخار اور سردرد کے ساتھ ہیپا ٹائٹس بھی کا مرض بھی ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات غلام سعید خان اور ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سیدعلی خان نے رابطہ کرنے پر بتا یا کہ انہوں نے ٹیمیں تشکیل دے کر علاقے بھجوادی ہیں جنہوں نے مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کر لئے ہیں جبکہ علاقے میں آج سے سپرے ٹیمیں بھجوادی جائیں گی ۔
Discussion about this post