نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ملک اور بالخصوص صوبہ بھر میں خراب حالات اور امن وامان کے پیش نظر گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ضلع قاصی سوات انور علی خان کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیشن جج سوات سید عبیداللہ شاہ ،DPOسوات سلیم مروت ، ADC سوات اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سمیت تقریباً تمام محکمہ جات کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی اور مختلف تجاویز پر غور و خوص کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ کورٹس کی حدود جس میں دیگر انتظامی و دیگر محکمہ جات کے دفاتر بھی موجود ہیں، کی سیکورٹی مؤثر بنانے کیلئے کئی فیصلہ کئے گئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کی حدود میں کسی بھی غیر متعلقہ گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوگا اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ بھی امتیازی رویہ نہیں اپنایا جائے گا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع قاضی سوات انور علی خان نے کہا کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر فوری عمل یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ پولیس سمیت دیگر محکمہ جات سے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کی امید ظاہر کی گئی ۔ اجلاس کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post