مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) جمعیت علماء پاکستان اور مرکزی جماعت اہلسنت سوات کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت ریلی ، تحریک ختم نبوت زندہ باد کے نعرے ، 7 ستمبرکو یوم تحفظ ختم نبوت ؐسرکاری طور منانے کا مطالبہ ، سرکاری عہدوں سے قادیانی افسران ہٹانے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء پاکستان اور مرکزی جماعت اہلسنت سوات کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوتؐ ریلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں علماء کرام اور عوام نے بھر پور تعداد میں شرکت کی ، شرکاء جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے سوات پریس کلب پہنچ گئے اور پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے جمعیت علماء پاکستان سوات کے صدر مولانا سید فضل قدیر شاہ قادری ، علامہ پیر سید ، مولانا بشیر احمد ، مفتی کفایت اللہ ، ممتاز احمد ، حافظ گل سید اور مولانا سعید احمد نے کہا کہ 7 ستمبر ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے جس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اور اقلیت قرار دیا ، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا اہم جزو ہے ، حکومت 7ستمبر 1974 کی مناسبت سے اس اہم دن کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کریں ، انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور قادیانیوں اور مرزایت کے پیروکاروں کو فوری طور پر سرکاری عہدوں سے ہٹائیں اور قادیانیوں کی مصنوعات پر پابندی لگائیں ، ریلی کے آخر میں اسلام اور وطن عزیز پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی ۔
Discussion about this post