کانجو (زمونگ سوات ڈاٹ کام)کانجو چوک کے ہو ٹلو ں میں غیر معیاری کھا نا اور وہ بھی مہنگے دا مو ں فروخت ، عوام کا انتظا میہ سے نوٹس لینے کا مطا لبہ ۔ رپورٹ کے مطا بق سوات تحصیل کبل اور خا ص کر کانجو چوک کے ہوٹلو ں میں غیر معیار ی کھا نے کی فروخت کے ساتھ ساتھ نا قص صفا ئی کے انتظا م سے عوام بلبلااٹھے ، کانجو چو ک مخصوص دکانداروں نے اخبار ی نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہم محنت مزدوری کے غرض سے کانجو چوک میں اپنا کا روبا ر کر تے اور کھا نے کیلئے ہو ٹلو ں کا رخ کر تے ہے لیکن جب وہاں پہنچ جا تے ہے نہ صفا ئی کا کو ئی انتظا م ہوتا ہے بلکہ کھا نا بھی مہنگے دامو ں ملتا ہے اور اگر بعض دفعہ اپنے ساتھ گھر لے جا تے ہے تو وہ بھی قیمت کی منا سب نہی ہو تی اسیلئے ہم انتظا میہ سے اپیل کر تے ہے کہ ہو ٹلو ں ما لکو ں کا قبلہ درست کر نے کیلئے ٹھوس اقدا ما ت اٹھا ئے جا ئے ۔
Discussion about this post