ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل بحرین کے علاقہ لائیکوٹ میں کالام سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ایک اور پک اپ ندی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق کالام کے قریب لائیکوٹ کے مقام پر پک اپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری ندی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور شمس الرحمن ولد فضل الرحمن سکنہ اریانئی موقع پر جاں بحق جبکہ رشید ولد خیر محمد شدید زخمی ہوگیا ،مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاش اور زخمی کو نکال لیا ، زخمی کو سول اسپتال کالام منتقل کردیا گیا جہاں پر عملہ اور سہولیات کے فقدان کے باعث مریض کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
Discussion about this post