سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور کھیت میں کام کرنیوالا شخص زخمی ہوگیا ، خاتون اپنی دیور کیساتھ اسپتال سے واپس گھر جارہی تھی کہ ملزمان نے راستے میں گاڑی سے اتار کر فائرنگ کھول دیا ، ڈی ایس پی مٹہ سرکل حسین باچا کے مطابق واقعہ تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ میں پیش آیا جہاں پر ملزمان نے چلتی گاڑی کو روک کر خاتون مسماۃ مزلفہ زوجہ عقل محمد کو گاڑی سے نیچے اتارا اور فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ، فائرنگ کی زد میں آکر کھیت میں کام کرنے والا شخص نیروز ولد شینکے سکنہ راگستون بھی زخمی ہوگیا ، مقتولہ کے دیور بخت منیر ولد سلارزئی نے پولیس کو بتا یا کہ وہ اپنی بھابھی مقتولہ مزلفہ کو مٹہ اسپتال میں طبی معائنہ کرانے کے بعد واپس لے کر جارہا تھا کہ مقتولہ کے بھائیوں امجد ، محمود ،شرافت اور پسران ثانی گل ، قریبی رشتہ داروں امیر زمان اور محمد زمان اور سابق سسر صاحب ذادہ نے گاڑی کو روک کر مقتولہ کو گاڑی سے نیچے اتار کر قتل کردیا ، پولیس کے مطابق مقتولہ مزلفہ کی یہ دوسری شادی تھی ، اس سے قبل اس کی شادی رحمت علی نامی شخص سے ہوئی تھی جس میں بعد ازاں طلاق ہوگئی تھی ۔
Discussion about this post