ADVERTISEMENT
اولڈ ٹریفورڈ(زمونگ سوات آن لائن نیوز) پاکستان کا حالیہ دورہ انگلینڈ اس لحاظ سے یادگار رہے گا کہ پاکستان نے اس دورے کا آغاز اور اختتام فتح سے کیا۔
۔چار ٹیسٹوں کی سیریز میں پاکستان نے لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 74رنز سے فتح سمیٹی اس کے بعد انگلینڈ نے دونوں ٹیسٹ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کی لیکن پاکستان نے آخری ٹیسٹ میں شاندار واپسی کی اور یہ ٹیسٹ جیت کر سیریز کا اختتام دو دو سے کیا۔پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان پہلے چار میچ ہار گیا لیکن آخری میچ جیت کر وائٹ واش سے بچ گیا۔ دورے کے آخری میچ میں پاکستان نے ایک بار پھر انتہائی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح حاصل کی اور دورے کا اختتام فتح سے کیا۔
Discussion about this post