نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی سوات نے تحریک انصاف کے ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی کی جانب سے سابق ایم پی اے و اے این پی رہنما وقار احمد خان اور ان کے خاندان اور پارٹی رہنماؤں پر لگائے گئے سنگین الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مناظرے کا چیلنج دیا ہے ، ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی کو قانو نی نوٹس بھی جاری کردیا ہے ، ادارے تحقیقات کریں دہشت گردوں کے حامی کون تھے اور امن کی خاطر قربانیاں دینے والے کون ہیں ، ان خیالات کا اظہارعوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان ، سابق ایم پی اے وقار خان ، ابراہیم دیولئی نے سوات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر دیگر پارٹی رہنما سیکرٹری اطلاعات عبداللہ یوسفزئی ، خان سردار اور دیگر بھی موجود تھے ، انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن باچاخان کے فلسفہ عدم تشد د پر عمل پیراہیں لہٰذہ ہم اشتعال میں ہر گز نہیں آئیں گے بلکہ قانونی جنگ لڑیں گے ،انہوں نے کہاکہ نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ایم پی اے ڈاکٹر امجد کو ایک ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس دے دیا وہ الزامات کی ترید کرکے معافی مانگیں بصورت دیگر انہیں عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہمیں امید ہے کہ وہاں سے ہمیں ضرورانصاف ملے گا،انہوں نے کہاکہ اے این پی دور حکومت میں ہم نے اپنے حلقے میں جتنے ترقیاتی کام کئے ہیں وہ تحریک انصا ف سو سال میں بھی نہیں کرسکتی ،سکول ،کالجز،یونیورسٹی اے این پی دور میں قائم ہوئے ،تحریک انصاف نے تعلیمی ایمرجنسی لگا ئی مگر ایک بھی سکول قائم نہیں کیا بلکہ اس سال بھی ہزاروں طلبہ داخلوں سے محروم رہ چکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے امن کی خاطر جنتی قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،اپنے دور میں قیام امن ،علاقے کی تعمیر وترقی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں،انہوں نے کہاکہ کارکن صبر کا دامن تھامے رکھیں جیت اورفتح ہماری ہوگی،اس موقع پر ابراہیم دیولئی،عبداللہ یوسفزئی،خواجہ خان،عبدالعلی اشنا اورپارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post