اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ رائیونڈ مارچ اور جلسہ ضرور ہوگا ٗ تمام اپوزیشن جماعتوں سے پورے پاکستان سے لوگوں کو اکٹھا جائیگا ٗ روکنے کی کوشش کی گئی تو پورا شہر بند کر دینگے ٗ مشرف کا جانا اور نواز شریف کا آنا جمہوریت نہیں ٗایاز صادق اگر ایوان میں ہوتے تو بھی وہی تقریر کرتا۔ جمعہ کو پارٹی اجلاس کے بعد بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھارہی ہے جس پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہو اس کا ریفرنس نہیں بھیجا جاتا، حکمران اپنی کرپشن چھپا رہے ہیں اور ہم قوم کو ان کے خلاف اکٹھا کرر ہے ہیں، رائے ونڈ کا گھیراؤ کرنے کے لئے ابھی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا تاہم محرم سے پہلے رائے ونڈ مارچ ہوگا اوروہاں جلسہ بھی کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے اور مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے بھی شرکت کی اپیل کی جائے گی اور اگر کوئی نہ بھی آیا تو اکیلے ہی جلسے کو کامیاب بنائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہم کسی کی دھمکی سے گھبرا جائیں گے تو ان کی بھول ہے، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، ہم کسی کے گھر نہیں جائیں گے اور نہ ہی پہلے کسی کے گھر کا گھیراؤ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے عسکری ونگ پنجاب پولیس کے ذریعے ماڈل ٹاؤن میں بیگناہ افراد کو مارا تاہم اب اگر دوبارہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ ہوا اور ہمیں ہمارے جمہوری حق سے روکا گیا تواس کے نتائج انتہائی خراب ہوں گے ٗہم شہر بند کردیں گے اور پھر ہمارے ردعمل کو حکومت برداشت نہیں کرسکے گی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانے کے لئے اداروں کو کمزور کررہے ہیں، نوازشریف پارلیمنٹ کوکوئی اہمیت نہیں دیتے، تمام جمہوری اداروں کو حکومت اپنی گرفت میں لے چکی ہے، پاناما لیکس نیب کے لئے سب سے بڑا کیس تھا تاہم نیب کی جانب سے صرف چھوٹے چوروں کو پکڑا جاتا ہے، جمہوریت میں ادارے آزادانہ کام کرتے ہیں لیکن حکمرانوں نے جمہوری اداروں کومضبوط کرنے کے بجائے انہیں اورکمزورکردیا۔عمران خان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا نیب ، اور ایف بی آر بہتر کام کررہے ہیں ، کیا پنجاب پولیس اور ایف آئی اے بہتر کام کررہے ہیں ؟ ایک سوال پر تحریک انصا ف چیئرمین نے کہا کہ ابھی تک ساری اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہیں ٗ آخر تک سب کو اکٹھا رکھنے کی کوشش کریں گے ٗ اکیلا بھی جانا پڑا تو کرپشن کے خلاف چلتے رہیں گے ٗ اگر وہ دھمکیاں دے رہے ہیں اس کا مطلب ہے وہ گھبرائے ہوئے ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ ن لیگ ایک فاشسٹ جماعت ہے ، یہ ایک ڈکٹیٹر کی گود میں پلی ہوئی ہے ،مجھے بتائیں جنرل مشرف کی آمریت اور ان کی جمہوریت میں کیا فرق ہے ؟انہوں نے جمہوری اداروں کو کونسی خودمختاری دی ہے ،مشرف کا جانا اور نواز شریف کا آنا جمہوریت نہیں ہے ، جب ان کی کرپشن اور دھاندلی پر بات ہوتی ہے جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے ۔ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ اسپیکر نے میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ٗ نواز شریف کا پاناما پیپرز میں انکشاف ہوا لیکن اس کا ریفرنس نہیں بھیجا گیااسپیکر قومی اسمبلی غیر جانبدار ہوتا ہے اس لئے ایاز صادق کو اسپیکر نہیں کہتا کیونکہ وہ غیر جانبدار نہیں رہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن مشرف کے دور میں تو نہیں ہوا،ادارے تباہ ہوچکے ہیں،میں پورے پاکستان کو دعوت دیتا ہوں کے رائے ونڈ کے جلسہ میں شرکت کریں سپیکر ایاز صادق کے عمران خان سے تلخ کلامی سے بچنے کیلئے چیمبر میں چلے جانے کے سوال کے جواب میں عمران خان نے بتایاکہ پوری دنیا میں سپیکر ایک آزاد شخص ہوتاہے ، ہاؤس آف لارڈز کا سپیکر بھی اپنی پارٹی سے وابستگیاں ختم کرکے بیٹھتاہے ٗایاز صادق اگر ایوان میں ہوتے تو بھی وہی تقریر کرتاانہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے کسی ادارے کوخودمختارنہیں رہنے دیا،2014میں ہماریکارکنوں پرتشددکیاگیا،7افرادکوماراگیا ٗڈکٹیٹرکادور اورآج کی پولیس نیب یاکوئی بھی ایسا ادارہ نہیں جو مضبوط ہواہو،یہ حکومت تمام جمہوری اداروں کو اپنی گرفت میں کر چکی ہے ٗاپوزیشن جماعتوں کودعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ شرکت کریں پنجاب پولیس نے ماڈل ٹاون میں بیگناہ افرادکومارا۔
Discussion about this post