نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
ممبئی(زمونگ سوات آن لائن نیوز) بالی ووڈ انڈسٹری کی اداکارہ کاجول نے اپنے کامیاب اداکاری کے کیرئیر کے بعد گلوکاری کے جوہر دکھائے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ کاجول اپنی نئی آنے والی فلم ’’دل والے‘‘ کی پروموشن کے لیے کنگ خان کے ہمراہ ریڈیو اسٹیشن گئیں جہاں انہوں نے اپنی آواز میں مشہور گانا بے ڈول گانا گا کر عوام کو محظوظ کیا۔اداکارہ نے ریڈیو اسٹیشن پر گائے جانے والے جانے گانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی جس کے بعد ان کے مداح گلوکاری کے جوہر دیکھ کر حیرانی میں مبتلاء ہوگئے اور اداکارہ کے منفرد انداز کو خوب سراہا۔ویڈیو میں ادکارہ کاجول نے بہت پرجوش انداز میں بھارتی فلم ’’راگنی ایم ایم ایس ٹو‘‘ میں سنی لیون پر فلمایا گیا گانا ’’بے بی ڈول میں سونڑے دی‘‘ گانے کی کوشش کرتے دکھائی دیں اور اپنے مخصوص انداز میں بھی گانا گانے کی کوشش کی۔ کاجول کی ا?واز سننے کے بعد اْن کے مداح بھی حیران ہوگئے ہیں۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post